لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر

urduwebnews 04 Oct, 2021 عالمی

لندن(اردو ویب نیوز)پنڈورا پیپرز میں انکشاف ہوا ہے کہ لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔ تجزیے کے مطابق بہت سے افراد نے ٹیکس سے بچنے کیلئے شیل کمپنیاں بنائیں یا دوسری وجوہات کی بنا پر جو انہیں سب سے زیادہ معلوم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز کی دستاویزات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ لندن میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں، بہت سے افراد نے اس مقصد کے لیے شیل کمپنیاں (ایسی کمپنیاں جن کے حصص کے داموں کا اعلان دارالمبادلہ میں ہو، لیکن لین دین نہ کریں) بنائی ہیں تاکہ ٹیکس سے بچ سکیں یا دوسری وجوہات کی بنا پر جو انہیں سب سے زیادہ معلوم ہیں۔