کراچی(اردو ویب نیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے گزشتہ روز جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر جانے والے لیجنڈ اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے جسد خاکی کو 48 گھنٹوں میں وطن واپس لانے کے لیے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر امین الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عمر شریف کے جسد خاکی کو جلد از جلد وطن واپس لانے پر مشاورت کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمر شریف کے جسد خاکی کو جلد وطن واپس لانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔