اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وزارت خزانہ کی جانب سے سالانہ مجموعی قرضوں کی رپورٹ 21- 2020 جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں ملکی قرض جی ڈی پی کے لحاظ سے چار فیصد کم ہوگیا جو کہ رواں برس جون میں 83.5 فیصد تھا، پچھلے سال یہ جی ڈی پی کے لحاظ سے 87.5 فیصد تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ملکی مجموعی قرض میں 37 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جون 2021 تک ملکی مجموعی قرض 253 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ برس یہ قرض 216 ارب ڈالرز تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق جون 2021 تک مقامی قرضوں کا کل حجم 167 ارب ڈالرز ہے جبکہ گزشتہ برس یہ حجم 138 ارب ڈالرز تھا۔