قانون سب کیلئے برابر،برطانیہ میں شہزادے کاچالان ہوگیا

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 عالمی

لندن:ملکہ ہو یاشہزادہ لیکن قانون سب کے لیے ایک جیسا کے تحت برطانیہ کے ٹریفک وارڈن نے قانون کی بالادستی کی مثال قائم کردی۔ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی سیکیورٹی پر مامور عملے کی گاڑی کو ہسپتال کے باہر غلط پارک کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔99 برس کے شہزادہ فلپ کے محافظ نےلندن کے کنگ ایڈورڈ اسپتال کے باہر ڈبل یلولائنز پر گاڑی کھڑی کردی تھی جس پر ٹریفک وارڈن نے چالان کی پرچی تھمادی۔