مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کے عکس کی تصویر جاری،ایمان تازہ

urduwebnews 01 Oct, 2021 عالمی

ریاض(اردو ویب نیوز) مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کے عکس کی تصویر جاری کر دی گئی، انٹرنیٹ پر لوگوں نے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا۔ سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کا عکس اجاگر کرنے والی تصویر جاری کی ہے، تصویر میں خانہ کعبہ کا عکس مقام ابراہیم پر نمایاں انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سورج کی کرنیں خانہ کعبہ پر پڑ رہی ہیں، اس کی چمک اور خانہ کعبہ کا عکس صاف نظر آ رہا ہے ، تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی۔