سرکاری افسران کو موبائل فون پر ’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت،چھوٹے صوبے کا بڑا فیصلہ

urduwebnews 01 Oct, 2021 عالمی

کوئٹہ(اردو ویب نیوز) چھوٹے صوبے کا بڑا فیصلہ،بلوچستان میں سرکاری افسران کو موبائل فون پر ’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں کام کرنے والے تمام سرکاری افسران موبائل فون پر’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگائیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔