پنجاب ،کے پی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 عالمی

لاہور:پنجاب اور خیبر پختونخوا کی 4 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ این اے 75 ڈسکہ، پی پی 51 گوجرانوالہ، این اے 45 کرم اور پی کے 63 نوشہرہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے امیدواروں میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 75 ڈسکہ کی نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے افتخارالحسن شاہ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ یہاں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 3 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔