ریاض(اردو ویب نیوز)سعودی عرب کے قومی دن پر پبلک پارک میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ سعودی عرب میں قومی دن کے تقریبات کے دوران پبلک پارک میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر پولیس نے 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سعودی شہر طائف میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔