ویکسین کا مکس اینڈ میچ خطرناک ہوسکتا ہے،ماہرین کی وارننگ

urduwebnews 27 Sep, 2021 عالمی

لندن(اردو ویب نیوز)دنیا بھر میں کووڈ ویکسین کی بوسٹر خوراک کی مانگ بڑھ رہی ہے، ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) میں منعقدہ کانفرنس کے دوران مقررین نے خبردار کیا کہ ویکسین کا مکس اینڈ میچ خطرناک ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تاہم انہوں نے ملک میں اس مہلک وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اتوار کو اختتام پذیر ہونے والی تین روزہ 11 ویں سالانہ پبلک ہیلتھ کانفرنس کا عنوان 'عصر حاضر کی ادویات، ابھرتے ہوئے صحت عامہ کے خطرات کے لیے طبی ٹیکنالوجیز اور ویکسینز‘، جس میں صحت سے متعلق چیلنجز پر قابو پانے کے لیے طبی خدمات اور ویکسین تک رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔