برطانیہ سے کتنی فنڈنگ ہوئی؟تحریک انصاف نے سب بتادیا

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد:تحریک انصاف نے رواں برس برطانیہ سے پارٹی کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونے والے کروڑوں روپے کی تفصیلات جاری کردیں۔انگریزی اخبارڈان اخبارکی رپورٹ کے مطابق فنڈنگ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹرکے سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ ریار نے کہا کہ برطانیہ سے موصول ہونے والے 8 کروڑ 87 لاکھ روپے 'ڈرمرز کے منہ پر طمانچہ ہے'۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے خلاف شرمناک اور جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی جیب سے پیسے بھیج کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔عبداللہ ریار نے بتایا کہ رواں برس برطانیہ میں 11 ہزار 208 پاکستانیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور ہر ایک نے رکنیت فیس کے طور پر 68 پاؤنڈز ادا کیے۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بیرونِ ملک شاخوں کی رکنیت فیس پارٹی کا اہم اور مستقل مالی ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کی جانب سے ادا کی گئی فیس باضابطہ طریقے سے پارٹی کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی اور رکنیت فیس ادا کرنے والے ہر رکن کی معلومات اور تفصیلات محفوظ ہیں۔ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مزید کہا کہ دیگر ممالک میں پی ٹی آئی کی ممبر شپ کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔