لاہور(اردو ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن کی سازش کا الزام مریم نواز پر لگادیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ لندن میں موجود نوازشریف کا لاہور میں جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بننا پاکستان کے خلاف سازش ہے، مریم نواز اور ایم پی ایز عمران نذیر اور چوہدری شہباز نے مل کر یہ سازش تیار کی، نوید نامی شخص کو مریم نواز نے یہ ذمہ داری دی، کورونا ڈیٹا بیس کو بدنام کرنے کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ کا ڈرامہ رچایا گیا، سیاست میں گندی سوچ والوں نے ملک کے مستقبل کے بارے میں نہیں سوچا۔