امریکا کی عالمی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت

urduwebnews 25 Sep, 2021 عالمی

واشنگٹن(اردو ویب نیوز)امریکا نے افغانستان کو انسانی بحران سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت دیدی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا افغانستان میں امداد کے بہاؤ کی مزید راہ ہموار کرنے کے لیے دو لائسنس جاری کر رہا ہے کیونکہ امریکا کو خدشہ ہے کہ اس کی طالبان پر عائد پابندیاں افغانستان میں انسانی بحران کو بڑھا سکتی ہیں۔