لندن(اردو ویب نیوز)یورپی یونین کے یورپی کمیشن نے ایک نیا قانون تجویز کیا ہے کہ جس کے تحت تمام ٹیکنالوجی کمپنیاں موبائل فونز اور چھوٹی الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے ایک جیسا چارجنگ پن تیار کرنے پر مجبور ہوجائیں گی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو نئی ڈیوائس خریدتے وقت موجودہ چارجر کو دوبارہ استعمال کرنے کی ترغیب دے کر 'ٹیکنالوجی ویسٹ' کو کم کیا جائے۔ اس حوالے سے دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ یورپی یونین میں فروخت کیے جانے والے تمام اسمارٹ فونز کے یو ایس بی-سی چارجرز ہونے چاہئیں۔