سی اے اے کی ایئرپورٹ مسافروں سے براہ راست فیس وصولی کی دھمکی

urduwebnews 23 Sep, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے آئندہ ماہ سے ملکی اور غیر ملکی مسافروں سے تمام قابل اطلاق ایئرپورٹ فیس براہ راست جمع کرنے کی دھمکی دی ہے جس سے بھاری خسارے کا سامنا کرنے والی قومی ایئرلائن کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کے ذرائع نے کہا کہ سزا دینے والی ایک اور کارروائی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو نومبر کے آغاز سے اس وقت تک ایئرکرافٹ پاور سپلائی، مسافر پُلوں اور پری کنڈیشننگ سہولیات سمیت متعدد سہولیات کے استعمال سے روک دیا جائے گا، جب تک وہ ایوی ایشن تھارٹی کو تمام بقایاجات ادا نہیں کرتی۔