طالبان نے پاک افغان سرحد کوہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا

urduwebnews 23 Sep, 2021 عالمی

طور خم(اردو ویب نیوز) طالبان نے پاک افغان طورخم سرحد کوہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا۔ سرحد کی بندش کے بعد پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اورسرحد کے دونوں پارسینکڑوں مسافراورکارگوگاڑیاں جمع ہوگئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان حکام کا مطالبہ ہے کہ سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے۔ جب تک افغان شہریوں کو آمدورفت کی اجازت نہ دی جائے سرحد بند رہے گی۔