ٹرک سے پاکستانی جھنڈا اتارنے والے طالبان گرفتار،سخت سزا دینے کا فیصلہ

urduwebnews 22 Sep, 2021 عالمی

کابل(اردو ویب نیوز)طالبان نے امدادی ٹرکوں سے پاکستان کا جھنڈا ہٹانے والے کارکنان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس عمل سے پاکستانی عوام کو ٹھیس پہنچنے پر معذرت کر لی۔ یہ ٹرک ضروری امدادی سامان لے کر طورخم سرحد کے راستے افغانستان پہنچے تھے۔ اتوار کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضروری اشیائے خورونوش سے لدے 17 کنٹینر ٹرک افغانستان میں طالبان کی نو تشکیل شدہ حکومت کو عطیہ کیے تھے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستانی پرچم کے ہٹانے میں جو اہلکار ملوث تھے انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے، ان اہلکاروں سے اسلحہ بھی واپس لے لیا گیا جبکہ اسلامی امارات کے قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے گی۔