پاکستانی ٹک ٹاکرز کیلئے بری خبر

urduwebnews 21 Sep, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وفاقی کابینہ نے وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے عدالتی فیصلوں اور احکامات کی روشنی میں وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق معاملے پر غور کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کررکھی ہے۔