کابل(اردو ویب نیوز)طالبان نے نائب وزرا نامزد کر کے اپنی عبوری کابینہ میں توسیع کی ہے لیکن کابینہ کے پہلے اعلان کے بعد ہونے والی بین الاقوامی تنقید کے باجود کسی خاتون کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق عالمی برادری نے خبردار کیا تھا کہ وہ طالبان کو ان کے اقدامات سے پرکھے گی اور طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ان کے خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک سے منسلک ہوگا۔