'پاکستان کو طالبان حکومت تسلیم کرنے کی جلدی نہیں'

urduwebnews 21 Sep, 2021 عالمی

نیویارک(اردو ویب نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نئے طالبان حکمرانوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ انہیں تسلیم کیا جائے اور جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو میں مدد کی جائے تو انہیں زیادہ حساس اور بین الاقوامی رائے و اصولوں کو کھلے دل سے قبول کرنا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق شاہ محمود قریشی، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں، نے کہا کہ دنیا، طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر غور سے قبل یہ دیکھ رہے ہیں کہ افغانستان میں حالات کس طرح تبدیل ہوتے ہیں۔