جامعہ حفصہ پر طالبان کے جھنڈے،مولانا عبدالعزیز کی دھمکیاں،دہشتگردی کا مقدمہ درج

urduwebnews 19 Sep, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)جامعہ حفصہ کی چھت پر افغان طالبان کے جھنڈے لہرائے جانے کے بعد مولانا عبدالعزیز، ان کے ساتھیوں اور طلبا کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) اور پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط دارالحکومت انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے تصدیق کی کہ مقدمہ مدرسے کی چھت پر افغان طالبان کے جھنڈے لگنے کے بعد درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مدرسے کے منتظم مولانا عبدالعزیز نے کھلے عام افغان طالبان کا نام استعمال کر کے پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔