ارجنٹینا کا پاکستان سے 12 جےایف-17 طیارے خریدنے کا منصوبہ

urduwebnews 19 Sep, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز) ارجنٹینا کا پاکستان سے 12 جےایف-17 اے بلاک تھری لڑاکا طیارے خریدنے کا منصوبہ ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اطلاعات اس وقت سامنے آئیں جب ارجنٹینا کی حکومت نے اپنی قومی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے سال 2022 کے بجٹ میں اس مقصد کے لیے 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی۔ فنڈ مختص کرنے کی تجویز کا مطلب یہ نہیں کہ سودا طے پاگیا ہے کیوں کہ فروخت کے معاہدے پر ابھی دستخط ہونے باقی ہیں۔