بھارت چین اور پاکستان سے خوفزدہ،تعلقات کیلئے فوجیں پیچھے ہٹانے کا مطالبہ

urduwebnews 18 Sep, 2021 عالمی

نئی دہلی(اردو ویب نیوز)بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے چین کو بتایا ہے کہ دوطرفہ تعلقات تب ہی فروغ پاسکتے ہیں جب دونوں ممالک متنازع ہمالیہ سرحد سے اپنی افواج کو پیچھے ہٹالیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق دوشنبے میں ہونے والی علاقائی کانفرنس کی سائیڈلائن میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ہونے والی ملاقات میں سبرامَنیم جے شنکر نے دوطرفہ امکانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے ٹوئٹر پر کہا کہ 'ہم نے اپنے سرحدی علاقوں میں محاذ آرائی ختم کرنے پر بات کی ہے اور نشاندہی کی کہ امن و سکون کی بحالی کے لیے اس حوالے سے پیش رفت لازمی ہے، جو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی بنیاد ہے'۔