اسلام آباد(اردو ویب نیوز)الٹی گنگا،سردیوں میں بجلی کے زیادہ استعمال پر کم بل کا 'تحفہ'دیمے کا اعلان کر دیا گیا۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے موسم سرما کے 4 ماہ کے دوران 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ کے یکساں نرخ کی منظوری دے دی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سردیوں میں پانی اور گھر گرم کرنے کے لیے بجلی سے چلنے والی اشیا کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا کہ جب کمیٹی کے پاس قدرتی گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافے کی سمری موجود تھی۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس میں پاور ڈویژن کی جانب سے ایکس ڈبلیو-ڈسکوزاور کے الیکٹرک کے تمام گھریلو، تجارتی اور عام صارفین کے لیے یکم نومبر سے 28 فروری تک سرمائی مراعاتی پیکج کی سمری منظور کی گئی۔