تاجکستان،وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں شاعر کو نظم پڑھنے سے کیوں روکا گیا؟

urduwebnews 17 Sep, 2021 عالمی

دو شنبے(اردو ویب نیوز)تاجکستان میں بزنس فورم کے اجلاس کے دوران تنقیدی نظم پڑھنے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شاعر کو روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز دوشنبے میں پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم کا آغازہوا ، جس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے بزنس فورم سے اجلاس کے بعد وہاں موجود ایک بزنس مین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پبلک سیکٹر کے بچوں کو اسکالر شپ دے رہی ہے لیکن یہ اسکالر شپ پرائیویٹ سیکٹر کے بچوں کو نہیں دی جارہیں، میری مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری رزاق داؤد اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے گزارش ہے کہ وہ اس پر بھی غور کریں ۔ بعد ازاں بزنس مین نے ایک شعر سناتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کہہ رہا ہے کہ کچھ اپنے بھی دل پر زخم کھاؤ، میرے لہو کی بہار کب تک،مجھے سہارا بنانے والوں میں لڑکھڑایا تو کیا کروگے۔