'طالبان سے کابل میں نہ داخل ہونے کا معاہدہ تھا،اشرف غنی نے معاملہ بگاڑ دیا'

urduwebnews 16 Sep, 2021 عالمی

کابل(اردو ویب نیوز)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن و مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ وہ کابل میں داخل نہیں ہوں گے لیکن اشرف غنی کے اچانک فرار نے معاملہ بگاڑ دیا۔ افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد پہلے انٹرویو میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ معاہدہ تھا کہ2ہفتےتک کابل میں داخل نہیں ہوں گے،اس دوران اقتدارکی منتقلی عمل میں آنی تھی لیکن اشرف غنی اچانک ملک سے فرار ہوگئے جس سے امریکی اعلیٰ قیادت بھی حیران رہ گئی۔ زلمےخلیل زاد کے مطابق،15 اگست کواشرف غنی کے کابل سے فرار کے دن طالبان کی جنرل مکینزی سےملاقات طےتھی تاہم اشرف غنی کے اچانک افغانستان سے چلے جانے سےطالبان کےساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔