ڈالر کی اڑان جاری،کرنسی ڈیلرز نے بڑی تشویش ظاہر کردی

urduwebnews 15 Sep, 2021 عالمی

کراچی(اردو ویب نیوز)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے 60 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اس حوالے سے کرنسی ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت روکنے کے لیے مارکیٹ میں مداخلت نہیں کی تو ڈالر مزید مہنگا ہوجائے گا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے امپورٹرز نے بھی ڈالر کی پیشگی بکنگ کرانا شروع کردی ہے جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔