اسلام آباد(اردو ویب نیوز)سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے تقرر کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ عدالت عظمیٰ کے قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سکندر سلطان راجا کی بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے درخواست گزار علی عظیم آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں کوئی حاضر سروس جج بطور رکن کام نہیں کر رہے۔