کراچی(اردو ویب نیوز)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 168 روپے 90 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔ مالیاتی اور تجزیتی اعداد و شمار کے ویب پورٹل میٹس گلوبل پر 11 بج کر 39 کو پوسٹ ہونے والی اپڈیٹ کے مطابق منگل کے روز روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے 80 پیسے کم ہوئی۔ گزشتہ روز ڈالر 168 روپے 9 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا جو اپڈیٹ کے مطابق 11 بج کر 41 منٹ پر 168 روپے 90 پیسے پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں 80 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر کی قدر 168 روپے 90 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر 70 پیسے کے اضافے کے بعد 169 روپے 70 پیسے ہوگئی۔