شمالی کوریا نے ایٹمی صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ کر لیا

urduwebnews 13 Sep, 2021 عالمی

پیانگ یانگ(اردو ویب ویوز)شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میزائل ایمٹی صلاحیت کا حامل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹز‘ نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا ’سی این اے‘ کا حوالہ دے کر کہا کہ میزائل ’انتہائی اہمیت کا ایک اسٹریٹجک ہتھیار‘ ہے اور 1500 کلومیڑ تک فاصلہ طے کرسکتا ہے۔