لاہور(اردو ویب نیوز)کنٹونمنٹ الیکشن میں بلا چل گیا،شیر پیچھیے پیچھے ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سب سے زیادہ کامیاب جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ بہت کم مارجن کے ساتھ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ (ن) رہی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 58 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ (ن) 51 نشستوں پر کامیاب رہی اور تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے جو 49 نشستوں پر کامیاب رہے۔کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سب سے زیادہ کامیاب جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ بہت کم مارجن کے ساتھ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ (ن) رہی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 58 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ (ن) 51 نشستوں پر کامیاب رہی اور تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے جو 49 نشستوں پر کامیاب رہے۔