پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کردیا

urduwebnews 12 Sep, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے، بھارت کشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے ، جب سے ہندوتوا حکومت بھارت میں آئی ہے ان پامالیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے کو 769 دن ہو چکے ہیں، بھارت کی 9 لاکھ افواج مقبوضہ وادی پرمسلط ہیں، آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں، آج کی دنیا میں انسانی حقوق کا پرچار ہوتا ہے، انسانی حقوق کو اس انداز میں پامال کرنا نامناسب ہے۔