عالمی ادارہ صحت نے امیر ممالک کو بوسٹر ڈوز لگوانے سے کیوں روک دیا؟

urduwebnews 09 Sep, 2021 عالمی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک کورونا کی اضافی بوسٹر ویکسین نہ لگوائیں۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں کورونا کی ایک ویکسین بھی نہیں لگی، امیر ممالک غریب ملکوں کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک یقینی بنائیں۔