طالبان نے خواتین کے کھیلوں پر پابندی لگادی

urduwebnews 09 Sep, 2021 عالمی

کابل(اردو ویب نیوز)آسٹریلیا کے ایس بی ایس ٹی وی نے ایک طالبان ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے کھیلوں اور خاص طور پر خواتین کی کرکٹ پر طالبان کی طرف سے پابندی عائد کی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ثقافتی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ احمد اللہ واثق کا حوالہ دیتے ہوئے ادارے کا کہنا تھا کہ 'کرکٹ میں انہیں ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں ان کے چہرے اور جسم کو ڈھانپا نہ جاسکے، اسلام خواتین کو اس طرح دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا'۔