اشرف غنی نے افغان قوم سے معافی مانگ لی،لاکھوں ڈالرز بارے بھی بتادیا

urduwebnews 09 Sep, 2021 عالمی

کابل(اردو ویب نیوز)طالبان کے کابل کے مضافات تک پہنچنے کے بعد گزشتہ ماہ ملک سے فرار ہونے والے سابق افغان صدر اشرف غنی نے اپنی حکومت کے اچانک خاتمے پر معافی مانگ لی تاہم اس بات کی تردید کی کہ وہ اپنے ہمراہ لاکھوں ڈالرز لے گئے ہیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشرف غنی نے کہا کہ انہوں نے سیکیورٹی ٹیم کے مطالبے پر ملک چھوڑا، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ یہاں رہے تو '1990 میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران گلی گلی میں پیش آنے والی ہولناک لڑائی' جیسے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔