بھارت کاپنج شیر سے متعلق پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

urduwebnews 07 Sep, 2021 عالمی

کابل(اردو ویب نیوز)بھارت کا افغان صوبے پنج شیر سے متعلق پاکستان کے خلاف بھونڈا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارت نے جس گرائے گئے ایف سولہ طیارے سے متعلق شور مچایا کہ یہ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ ہے، وہ اپریل 2018 میں امریکا میں گرنے والا ایف سولہ طیارہ تھا۔ امریکی ائیر فورس کا یہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا تھا۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے ایک اور وڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ پاکستانی طیاروں کی وادی پنجشیر میں کارروائیوں اور ائیر ڈیفنس کی وڈیو ہے۔ یہ وڈیو بھی ایک ویڈیو گیم کی نکلی۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخارنے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے پنجشیر سے متعلق بھارتی الزامات اور افواہوں کو مکمل طور پر جھوٹ اور بھارت کا نامعقول پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے رد کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ طالبان کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔