کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی میڈیا کو دھمکی

urduwebnews 07 Sep, 2021 عالمی

پشاور(اردو ویب نیوز)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قومی میڈیا اور صحافیوں کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ انہیں 'دہشت گرد تنظیم' کہنے سے گریز کریں ورنہ ان کے ساتھ دشمنوں کی طرح پیش آیا جائے گا۔ٹی ٹی پی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں ان کے ترجمان محمد خراسانی نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ میڈیا کوریج پر نظر رکھے ہوئے ہیں جس میں ٹی ٹی پی کی تشہیر 'دہشت گردوں اور انتہاپسندوں' جیسے نفرت انگیز القابات سے کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے لیے اس طرح کی اصلاحات کے استعمال سے میڈیا اور صحافیوں کا جانبدارانہ کردار ظاہر ہوتا ہے، مزید یہ صحافت کے پیشے پر بدنما داغ ہے۔