افغان طالبان نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی

urduwebnews 06 Sep, 2021 عالمی

کابل(اردو ویب نیوز)افغان طالبان نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) میں شمولیت کے خواہاں ہیں اور پاکستان کی تشویش کو دور کیا جائے گا۔ اب تک افغانستان کے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے صوبے پنجشیر کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اب جنگ کا دور ختم ہو چکا، حکومت سازی کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے، قومی حکومت کی تشکیل میں تمام فریقین کوشامل کیا جائے گا، جلد حکومت کا اعلان کریں گے۔ خواتین کے حقوق سے متعلق سوال پر ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ حکومت بننے کے بعد خواتین کو صحیح وقت پر احتجاج کرنے اور آواز اٹھانے کا حق ہے۔