شیخ رشید کا سیاسی دھماکا،سیاست چھوڑنے کا عندیہ،وجہ بھی بتادی

urduwebnews 31 Aug, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاست سے ریٹاٹرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے انہیں تنگ (چیلنج) نہیں کیا تو آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ اردو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا وہ سیاست سے کنارہ کشی اختایر کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔ مزیدپڑھیں: حکومت اور مولانا کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، شیخ رشید علاوہ ازیں انہوں وزارت داخلہ سے جوڑے چیلنجز کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ وزارت میں ہر روز نت نئے مسائل جنم لیتے ہیں، کوئی نہ کوئیg مسئلہ سر اٹھائے کھڑا ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک حساس نوعیت کی وزارت ہے۔شیخ رشید نے وزارت داخلہ اور وزارت ریلوے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کا تعلق ملکی سیکیورٹی سے ہے جہاں 18 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے جبکہ وزارت ریلوے معمول کی وزارت تھی، صرف ٹرین ہی گرتی تھی تو بدنامی ہوتی تھی۔ 8 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہنے والے شیخ رشید نے اپنے ’سیاسی مقصد‘ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھوک دلال کالج ہسپتال اور ریلوے اسٹیشن کالج مکمل ہونے کے بعد ان کا سیاسی مقصد راولپنڈی میں نالہ لئی کی تعمیر کے ساتھ مکمل ہوجائے گا,۔