ہوا ناقص،پاکستان میں 17 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر

urduwebnews 29 Aug, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 17 کروڑ 30 لاکھ افراد مٹی اور دھول کے طوفان کی وجہ سے درمیانی اور اعلیٰ درجے کی ناقص فضائی معیار سے دوچار ہیں۔ انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ’ایشیا اور پیسفک میں مٹی اور دھول کے طوفان کے خطرے کی تشخیص‘ کے عنوان سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان اس خطے کا دوسرا ملک ہے جہاں آبادی ہوا کے ناقص معیار سے دوچار ہے۔ مزید پڑھیں: 'ملک میں ایک فیصد سے بھی کم آلودہ پانی کو صاف کیا جاتا ہے' بھارت میں 50 کروڑ سے زائد، ایران میں 6 کروڑ 20 لاکھ، چین میں 4 کروڑ افراد ہوا کے ناقص معیار سے متاثر ہیں۔