مدھیا پردیش(اردو ویب نیوز)بھارت میں کمزور اقلیتیوں کے ساتھ ظلم کی انتہاکردی گئی۔دلت شخص کے ساتھ ذلت آمیز سلوک کیا گیا۔ ریاست مدھیا پردیش میں طاقت کے نشے نے بااثر افراد کو اندھا کردیا۔علاقے کی سرپنچ کے شوہر سمیت چار بااثر افراد نے 45 سالہ دلت شخص کو چوری کے شبے میں پکڑا، پہلے تشدد کیا پھر ٹرک سے باندھ کر سڑک پر بے دردی سے گھسیٹا یہاں تک کہ اس نے دم توڑ دیا۔ بھارتی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے اس واقعے کے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔