31 اگست کے بعد امریکی حملے پر کیا کرینگے؟،طالبان نے ردعمل بتادیا

urduwebnews 29 Aug, 2021 عالمی

کابل(اردو ویب نیوز)افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ 31 اگست کے بعد امریکا کو افغانستان میں ڈرون سمیت کسی بھی قسم کے حملے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کوتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ 31 اگست کے بعد افغانستان میں کوئی حملہ کرے گا تو اسے روکیں گے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نےبھی امریکی ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ امریکا کو حملے سے پہلے ہمیں اطلاع دینی چاہیے تھی۔