کابل حملہ:داعش کے ماسٹر مائنڈ کو ڈرون حملے میں ماردیا:امریکا

urduwebnews 28 Aug, 2021 عالمی

واشنگٹن،کابل(اردو ویب نیوز)امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مشرقی افغانستان میں داعش خراسان گروپ کے خلاف ڈرون حملہ کیا جس میں کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کا 'منصوبہ ساز' مارا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بِل اَربن نے بیان میں کہا کہ 'امریکی افواج نے آج داعش خراسان گروپ کے منصوبہ ساز کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشن کیا'۔ انہوں نے کہا کہ 'ڈرون حملہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کیا گیا جس کے ابتدائی اشارے یہ مل رہے ہیں کہ ہم نے ہدف کو ہلاک کردیا، تاہم ہمیں عام شہریوں کی ہلاکت سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی ہیں'۔