کراچی کی فیکٹری میں آگ،15افراد زندہ جل گئے،تحقیقات شروع

urduwebnews 27 Aug, 2021 عالمی

کراچی(اردو ویب نیوز)کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کورنگی شاہ جہاں خان نے بتایا کہ اب تک 15 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، عمارت میں تقریباً 25 افراد پھنس گئے تھے اور سب کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ مرنے والوں میں 3 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں سوٹ کیس اور دیگر سامان بنایا جاتا تھا اور کیمکل کے ڈرمز موجود تھے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آگ بجھ گئی ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کی پہلی منزل پر 21 افراد کام کررہے تھے جس میں سے 10 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ معاملے کی تفتیش کر رہا ہے، رپورٹ مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے شئیر کی جائے گی۔