طارق جمیل کا ہمشکل سامنے آگیا،مولانا بھی مل کر حیران

urduwebnews 26 Aug, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز)دنیا میں کئی مشہور شخصیات کے ہم شکل سامنے آ چکے ہیں اور اب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا ہم شکل بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ہم شکل کے سامنے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں جبکہ کچھ دیگر افراد بھی موجود ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والا ہم شکل شخص مولانا طارق جمیل سے کافی مشابہت رکھتا ہے، یہی نہیں طارق جمیل کے ہم شکل نے ڈریسنگ بھی ان کے جیسی کر رکھی ہے جسے دیکھ کر مولانا خود بھی حیرانی کے ساتھ خوش مزاجی کا اظہار کر تے دیکھے جا سکتے ہیں۔ویڈیو میں موجود ایک شخص کو مولانا طارق جمیل کو یہ بتاتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ہم شکل شخص مولانا طارق جمیل سے اتنی مشابہت رکھتا ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے کچھ لوگ انھیں مولانا سمجھ کر مصافحہ کر کے چلے گئے۔ ویڈیو میں موجود شخص نے مولانا کو مزید بتایا کہ جب ہم ایک ہوٹل پر چائے پینے کے لیے گئے تو آپ کے ہم شکل نے ہوٹل پر کام کرنے والے شخص سے چائے لانے کا کہا تو اس نے انہیں مولانا سمجھ کر جواب دیا کہ چائے کیا میں تو آپ کے لیے پراٹھا بھی لاتا ہوں۔