آئی ایم ایف کا 650 ارب ڈالر کا قرض پروگرام شروع،پاکستان کوآج 2ارب 77 کروڑ ڈالر ملیں گے

urduwebnews 23 Aug, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالر کا قرض پروگرام آج سے شروع ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ممبر ممالک کو 650 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے آج 2 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض مل جائے گا، یہ قرض غیر مشروط طور پر دیا جا رہا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ یہ رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم کی منتقلی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔