طالبان کااشرف غنی، امراللہ صالح سمیت سب کے لیے عام معافی کا اعلان

urduwebnews 22 Aug, 2021 عالمی

کابل(اردو ویب نیوز)افغان طالبان کے مرکزی رہنما خلیل الرحمان حقانی کا کہنا ہے کہ اب کسی سے دشمنی نہیں ہے، اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے عام معافی ہے۔ نجی ٹی وی جیو کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے دشمنی میں ہم نے پہل نہیں کی تھی اور اب بھی نہیں کر رہے، امریکا نے ہمارے مذہب اور ملک سے زیادتی کی تو مجبور ہو کر بندوق اٹھائی