بلوچستان میں دہشتگردوں کا فورسز کی گاڑی پر حملہ،کیپٹن شہید

urduwebnews 22 Aug, 2021 عالمی

کوئٹہ(اردو ویب نیوز)گیچک بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گیچک میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے، گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔