کابل ایئرپورٹ سے افراتفری میں جانے والے امریکی طیارے سے انسانی اعضا برآمد

urduwebnews 18 Aug, 2021 عالمی

واشنگٹن(اردو ویب نیوز)امریکی فضائیہ نے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شہریوں کے انخلاء کے موقع پر ہونے والی افرا تفری کے بعد انکشاف کیا ہےکہ فوجی طیارے کے بعض بیرونی حصوں سے انسانی اعضاء بھی ملے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کا کہنا ہےکہ حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والے سی 17 کے لینڈنگ گیئر اور پہیے کے اطراف سے انسانی اعضاء ملے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔