ملالہ کا عالمی رہنماؤں سے افغانستان میں فوری کارروائی کا مطالبہ

urduwebnews 17 Aug, 2021 عالمی

لندن(اردو ویب نیوز) امن کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال پر فوری کارروائی کریں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نوبل انعام برائے امن حاصل کرنے والی 23 سالہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ پر گہری تشویش میں مبتلا ہوں۔ملالہ یوسف زئی نے عالمی رہنماؤں سے افغانستان پر فوری کارروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے، بالخصوص افغان عوام کی حفاظت کے لیے امریکی صدر کو جرات مندانہ قدم اٹھانا ہوگا۔