سینیٹ الیکشن،عمران خان نے اپنے کھلاڑی فائنل کرلیے

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آئندہ سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی، ساتھ ہی دو نامزدگیوں وزیر آبی وسائل فیصل واڈا اور سیف اللہ ابڑو کے خلاف پارٹی رہنماؤں کے تحفظات کو کلیئر کردیے۔تاہم خیبر سے پی ٹی آئی کے رہنما نجیب اللہ کو ان کے ٹکٹ سے محروم کردیا گیا اور ان کی جگہ پارٹی کے ایک اور رہنما لیاقت ترکئی انتخابات لڑیں گے۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ فرح خان جنہیں وزیراعظم کی اہلیہ کی دوست کہا جاتا ہے، نے اپنے اصلی نام فرحت شہزادی کے ساتھ کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی دائر کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔